• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر بہاولپور ڈویژن ثاقب ظفر کا سول ہسپتال کا دورہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر بہاولپور ڈویژن ثاقب ظفر نے سول ہسپتال بہاولپور کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور سینٹرل ایئرکنڈیشنگ پلانٹ کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کو ہدایت کی کہ ائیر کنڈیشنگ سسٹم اور مریضوں کو وارڈز تک لے جانے والی لفٹوں کو 24گھنٹے فعال رکھا جائے۔ انہوں نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
تازہ ترین