• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور سے دھماکہ خیز مواد کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام


جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

خیرپور پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے نیشنل ہائی وے پر کارروائی کرکے ایک کنٹینر کو ضبط کرکے اس کے خفیہ خانوں سے بارود برآمد کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ضبط کیا گیا بارودی مواد کنٹینر کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کنٹینر  ضبطگی کے بعد زیر حراست افراد کی جانب سے اسے تعمیراتی شعبے کے لیے لے جانے کا بیان دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر یہ بارود غیر قانونی طور پر فروخت کیا جاتا ہے اور اس سلسلے میں اطلاع ملنے پر حساس اداروں نے خیرپور پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی بارودی مواد کو تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ بارودی مواد پنجاب سے کراچی پہنچایا جانا تھا تاہم اس سلسلے میں ابتدائی تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید