• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلالیا جائے تو کوئی بات نہیں، ایم کیو ایم

وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ مشکل فیصلوں پر غور کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا جائے تو کوئی بات نہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے سوا سال مستقل مزاجی سے کام کی ضرورت ہے۔ یا تو اگلے دو بجٹ پیش کریں یا ایک بھی بجٹ پیش نہ کریں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ غیر مقبول فیصلوں کی سیاسی جماعتوں کو قیمت چکانی پڑ سکتی ہے، ایم کیو ایم اس کے لیے آمادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت آ بھی جائے تو چار ماہ تک نئی حکومت نہیں آئے گی، ایسی حکومت پر عالمی ادارے کیسے اعتبار کریں گے۔

فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ آج مشکل فیصلے کرلیں اور پھر کہیں سے کہا جائے کہ انتخابات کی طرف جائیں تو پھر کیا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید