• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کی 2 چینی ٹیلی کام مصنوعات، سروسز پر پابندی عائد

فرینکو فلپ، فائل فوٹو
فرینکو فلپ، فائل فوٹو

کینیڈا نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو چینی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں کی مصنوعات اور سروسز پر پابندی عائد کردی.

کینیڈا کے وزیر صنعت فرینکو فلپ نے بتایا کہ پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی ایجنسیز نے بھرپور جائزے اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل امریکا بھی چینی کمپنیوں پر 5جی ٹیکنالوجی کے ذریعے جاسوسی کے الزام میں پابندی عائد کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے پانچ چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔

چین نے امریکی اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں کے مفاد کا تحفظ یقینی بنایا جائےگا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں قابل مذمت ہیں۔ چینی کمپنیوں کے مفاد کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔

بائیڈن انتظامیہ نے چین کی بڑی سولر پینل کمپنی کی درآمدات پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید