مسلم لیگ ن جاپان کی جانب سے عمران خان کے ن لیگ کی سینئر رہنما، نائب صدر مریم نواز کے خلاف غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر شدید مذمت کی گئی ہے۔
ایک بیان میں ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف خواتین کی بے حرمتی کے سنگین الزامات موجود ہیں جن میں ان کی صاحبزادی سمیت برطانوی ، امریکی اور پاکستانی خواتین بھی شکایت کنندہ ہیں۔
عمران خان ڈریں اس وقت سے جب عوام اِنہیں اِن خواتین کے الزامات عوامی سطح پر یاد دلانا شروع کر دیں جس کے بعد عمران خان کو عوام سے منہ چھپانا پڑ سکتا ہے۔
ملک نور اعوان نے کہا مریم نواز پوری قوم کی بہن اور بیٹی ہیں، ان کے حوالے سے غیر اخلاقی گفتگو عمران خان کو مہنگی پڑ سکتی ہے ، لہٰذا عمران خان فوری طور پر اپنے الفاظ واپس لیں اور مستقبل میں ایسی گھٹیا زبان استعمال کرنے سے گریز کریں۔