• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

فرانس کی نئی حکومت کا اعلان کر دیا گیا، نئی حکومت 42 وزراء کی بجائے 28 رکنی بنائی گئی ہے۔

خاتون وزیراعظم الیزبتھ بورن کی کابینہ مردوں اور عورتوں کی مساوی تعداد پر مشتمل ہے، وزارتوں کی تقسیم تجربے کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

فرانس کی نئی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا ہیں، جو 2019ء سے لندن میں فرانس کی سفیر تھیں، اس سے قبل وہ روم میں بھی سفارت کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

رواں سال اپریل کے آخر میں ایمانوئل میکرون کے بطور صدر دوسری بار منتخب ہونے کے بعد نئی حکومت کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس نئی کابینہ میں وزیروں کو دو دو وزارتیں بھی دی گئی ہیں۔

نئی کابینہ میںبرونولی مائر وزیر خزانہ اور معیشت ہیں، اسی طرح جیرالڈ ڈرمینین وزیر داخلہ اور وزیر انصاف ہیں۔

دو وزراء کو اہم ماحولیاتی اور توانائی کی منصوبہ بندی کے قلمدان دیئے گئے،  یہ دونوں وزراء براہ راست وزیر اعظم کو رپورٹ کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید