• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد میں ہندو نشان ملنے پر تنقید کرنے والے دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر گرفتار

نئی دہلی (جنگ نیوز ) بھارتی شہروارانسی کی مسجد میں مبینہ طور پر ہندوؤ ں کا مذہبی نشان ملنے پرتنقید کرنے والے دہلی یونیورسٹی کے ہندو پروفیسرکوگرفتارکرلیا گیا۔پروفیسر رتن لال کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی یونیورسٹی کے ہندو کالج کے پروفیسررتن لال کو ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔پروفیسررتن لال کودہلی کے سائبرکرائم ونگ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔پروفیسر رتن لال نے وارانسی کی گیان واپی مسجد کے وضوخانے سے مبینہ طورپرہندوؤں کا مذہبی نشان شیولنگ ملنے پرسوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ یہاں کوئی بھی بات کرنے سے کسی نہ کسی کے جذبات مجروح ہوجاتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید