• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا دمشق پر راکٹ حملہ، 3 فوجی اہلکار جاں بحق

تل ابیب (جنگ نیوز )شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقوں میں “اسرائیلی راکٹ حملے میں 3فوجی اہلکار جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق راکٹ حملہ جمعے کی رات ہوا اور اسے گولان کی پہاڑیوں سے لانچ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق، 4 زخمی اور مادی نقصان بھی ہوا۔فوجی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ہمارے فضائی دفاع نے اسرائیلی راکٹوں کا مقابلہ کیا اور ان میں سے بیشتر کو مار گرانے میں کامیاب ہوئے۔دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ حملے میں ایرانی ملیشیا کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آبزرویٹری نے بتایا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے شامی فضائی دفاع کے تین شامی اہلکار ہیں جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید