• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز کی لڑائی، 169 ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز کی لڑائی،169افراد ہلاک ہوگئے۔ ہزاروں یمنی شہری نقل مکانی پر مجبور ،حوثیوں کی بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں اہم پہاڑی مقامات پر پیش قدمی ،حوثی حکام کا کہنا ہے118افراد مارے گئے، یمنی حکومتی ذرائع کی 36 ہلاکتوں کی اطلاع، انسانی بحران مزید سنگین ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے جس کے دوران گزشتہ تین دن میں 169 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ ہزاروں شہری نقل مکانی کرچکے ہیں۔ حوثی حکام کے مطابق مختلف صوبوں میں جھڑپوں اور سعودی فضائی و توپخانے کے حملوں میں 118 افراد ہلاک ہوئے۔

دنیا بھر سے سے مزید