کراچی (نیوز ڈیسک) پوپ لیو کا فرانس کا تاریخی دورہ، جنسی زیادتی کے متاثرین سے ملاقات کریں گے،فرانس میں70برسوں میں پادریوں کے ہاتھوں 3 لاکھ 30 ہزار بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف،کیتھو لک چرچ پر جواب دہی کا دباؤ برقرار،پوپ لیو کا دورہ چرچ کی ساکھ بحال کرنے کی کوشش قرار ،کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو جمعہ کو فرانس روانہ ہوں گے، جو تقریباً 20 برسوں میں کسی پوپ کا فرانس کا پہلا باضابطہ دورہ ہو گا۔ اس چار روزہ دورے کے دوران پوپ جنسی زیادتی کے متاثرین سے بھی ملاقات کریں گے۔