کراچی (نیوز ڈیسک) لاطینی امریکی منشیات فروش ڈرونز کا استعمال تیزی سے بڑھانے لگے۔ روس یوکرین جنگ سے واپس آنے والے جنگجوؤں سے نئی مہارتیں منتقل ہونے کا انکشاف، ٹرمپ انتظامیہ کی انسداد منشیات مہم پیچیدہ ہوگئی۔ کارٹلز نےکمرشل ڈرونز کو دھماکا خیز حملوں کیلئے تبدیل کرنا شروع کردیا، امریکی حکام نے ڈرون صلاحیتوں میں اضافے پر تشویش ظاہر کردی۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق لاطینی امریکا کے منشیات کے کارٹلز میں ڈرونز کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔