• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برصغیر کے عظیم ریسلر ’گاما پہلوان‘ کو گوگل کا خراج عقیدت

برصغیر کے عظیم ریسلر ’گاما پہلوان‘ کو گوگل کی جانب سے ڈوڈل کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

گاما پہلوان کے 144 ویں یوم پیدائش پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سرچ انجن گوگل کی جانب سے اپنے لوگو کی جگہ گاما پہلوان کا ڈوڈل بنا کر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

غلام محمد بخش بٹ عرف ’گاما پہلوان‘ بائیس مئی 1878 کو بھارت کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے تھے، وہ 52 سال تک ریسلنگ میں ناقابل شکست رہے تھے، انہیں گزشتہ صدی کا کامیاب ترین ریسلر کہا جاتا تھا۔

گاما پہلوان نے کیریئر میں چھوٹی بڑی پانچ ہزار باوٹس لڑی تھیں، آزادی سے قبل گاما پہلوان کو ہندوستان کا عظیم ترین پہلوان کہا جاتا تھا، جبکہ آزادی کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ گاما پہلوان کے بھتیجے بھولو پہلوان بیس سال تک پاکستان کے قومی چیمپئن رہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید