• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت بازئی کی رہائشگاہ پر ڈکیتی کا واقعہ قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کےبیان میں اے این پی کے مرکزی کونسل کے رکن حضرت بازئی کی رہائش گاہ پرڈکیتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز زرغون آباد فیز IIIنواں کلی میں ان کی رہائش گاہ پر صبح تقریباً 9بجے جرائم پیشہ عناصر اسلحہ سمیت ان کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں ایک کمرے میں بندکردیا گیااورڈکیتی کی گئی لیکن تاحال متعلقہ پولیس تھانے نے ان چوروں کو گرفتار نہیں کیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ زرغون آباد تھانہ کے حدود کے اکثریتی علاقوں میں چوری وڈکیتی کی وارداتیں جاری ہیں جس کے باعث شہریوں کی جان ومال کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں جبکہ اب دکانوں کے بعدگھروں میں بھی ڈکیتیاں شروع ہوچکی ہیں جو قابل مذمت ہے ۔
کوئٹہ سے مزید