کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشین ٹو کربلا بائی پاس گانگلزئی سڑک کافی عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے اور اس وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں معتبرین سیدعبدالباری آغا سید رحیم الدین حاجی محمد صادق حاجی عین الدین چیئرمین سید علائو الدین آغا حاجی محمد حنیف اور دیگر نے بتایا کہ مذکورہ شاہراہ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی مرمت کی جائے اکثر مریضوں کو کوئٹہ لانا پڑتا ہے سڑک پر بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سا منا کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ تاجر اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد روزانہ کوئٹہ آتی ہے سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث گاڑیوں کا رش ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر دن رات ٹریفک رواں رہتی ہے اور روزانہ ہزاروں گاڑیاں یہاں سے گزرتی ہیں سڑک کی دونوں جانب مختلف دیہات بھی ہیں اس لئے سڑک کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہیں اگر سڑک کی مرمت کر دی جائے تو اس سے ہزاروں مسافروں کو فائدہ ہوگا اس اہم شاہراہ کی فوری طور پر مرمت کاکام شروع کیا جائے ۔