• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزمرہ کی اشیاء لگژری آیٹم نہیں ہوتیں‘ امپورٹرز ایسوسی ایشن

اسلام آباد (حنیف خالد) ملک بھر کے اشیائے خوردو نوش کے درآمد کنندگان نے واضح اعلان کیا ہے کہ روز مرہ ضرورت کی اشیاء لگژری نہیں ہوتیں۔ 19مئی کے وزارت تجارت کے ایس آر او 598(ون) 2022ء سے ہزاروں بزنس بند ہو جائینگے‘ لاکھوں پاکستانی بیروزگار ہونگے۔ فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز کی امپورٹ پر حکومت پاکستان نے کرنٹ اکائونٹ خسارے میں بزعم خود کمی کیلئے لگژری اشیاء کی درآمد پر جو پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے ‘اسے واپس لیا جائے۔ اسکی بجائے ملک کے اندر ایک ملین سے زائد سرکاری‘ نیم سرکاری گاڑیوں کے فضول استعمال کو روک کر حکومت کو پٹرولیم کی امپورٹ پر سالانہ کروڑوں ڈالرز کی بچت کرنی چاہئے۔

ملک بھر سے سے مزید