• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حکومت ہٹلر، اسٹالن اور موسولینی سے بھی بدتر ہے، ممتا بینرجی

کراچی (نیوز ڈیسک) انڈیا کی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے حکمران جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بی جے پی حکومت ہٹلر، جوزف اسٹالن اور موسولینی سے بھی بدتر ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق پیر کو کلکتہ میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتا بینر جی نے الزام لگایا کہ ’بی جے پی حکومت ریاستی معاملات میں مداخلت کے لیے مرکزی ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے۔‘انہوں کہا کہ بی جے پی ملک کے وفاقی ڈھانچے کو روند رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’مرکزی ایجنسیوں کو جمہوریت کو بچانے کے لیے مکمل اختیارات دینے چاہئیں۔‘ممتا بینرجی نے کہا کہ ’بی جے پی کی حکومت ریاستی کاموں میں مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے مداخلت کر رہی ہے اور ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ایجنسیاں بااختیار ہونی چاہئیں اور انہیں کسی سیاسی مداخلت کے بغیر غیر جانبدارانہ طور کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید