• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر شان مسعود کو انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے کپتان مقرر کردیا ہے۔ شان مسعود انگلش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کپتانی کرنے والے دوسرے پاکستانی ہوں گے۔

شان مسعود نے اس سیزن میں ڈربی شائر کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور ریڈ بال کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 اننگز میں 844 رنز بنائے جن میں 2 ڈبل سنچریاں بھی شامل ہیں۔

ڈربی شائر کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شان کی بہت عزت کی جاتی ہے اور پلیئر اس کو سپورٹ بھی کرتے ہیں۔

شان مسعود انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی میں کسی کاؤنٹی کی کپتانی کرنے والے دوسرے پاکستانی ہوں گے اس سے قبل وسیم اکرم ہیمپشائر کی ایک میچ میں قیادت کرچکے ہیں۔

شان مسعود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز، قومی ڈومیسٹک سیزن میں سدرن پنجاب اور کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں باغ اسٹالینز کے کپتان بھی ر ہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید