وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو کسی صورت اسلام آباد نہیں آنے دوں گا۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کی جانب 25 مئی کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔
آج پشاور میں یوتھ ونگ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ یہ تحریک نئے انتخابات کے اعلان، اسمبلی ختم ہونے اور حکومت کے جانے تک جاری رہے گی۔
اس پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کسی صورت اسلام آباد نہیں آنے دوں گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن اسلحہ جمع کر رہے ہیں، ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ عمران خان کا ارادہ پُرامن احتجاج کا نہیں فتنہ فساد کا ہے۔