سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ اور دھمکی حکومت نہیں اسٹیبلشمنٹ کےلیے ہے۔
لاہور میں طلا چوہدری اور عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان میر جعفر اور میر صادق شریف فیملی کو نہیں اسٹیبلشمنٹ کو کہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے،اُسے اسلام آباد آنے دیا جائے۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہدیکھتے ہیں کتنی دیر بیٹھتے ہیں اور ان میں کتنا دم ہے، عمران خان نے ڈی چوک سے جنم لیا اور اُسی جگہ اس کی سیاست ختم ہونے جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی پریس کانفرنس دیکھی ، چہرہ بتارہا ہے کہ وہ لانگ مارچ کی کال دے کر پھنس گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہپی ٹی آئی کے رکن نے سیدھی گولی چلا کر پولیس کانسٹیبل کو شہید کیا ،اُس کی موت کے ذمے دار عمران خان ہیں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ کرسی کی ہوس میں بے چین عمران خان کو چاہیے کہ قوم کے بیٹوں کو گرمی اور لو میں سڑکوں پر لانے سے پہلے اپنے بیٹوں کو لندن سے بلوائیںاور فرنٹ لائن پر کھڑا کریں۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ والوں کے پاس آنسو گیس کے شیل، اسلحہ اور ڈنڈے ہیں، یہ ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، لیکن ہم اس ملک کو سری لنکا نہیں بننے دیں گے۔
ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ لانگ مارچ کے مقاصد میں شک و شبہے کی گنجائش نہیں رہ گئی، گولی چلاکر بتادیا کہ ان کے ارادے کیا ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی والوں کے پاس اسلحہ، آنسو گیس کے شیل بھی ہیں،ملک و قوم کےلیے پیشگی اقدامات حکومت کی ذمہ داری ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ لانگ مارچ کے ذریعے ملک میں آگ و خون کا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں، ان کی تیاری ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کریں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کو سری لنکا بنانے کی آپ کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، قوم اور ملک کے حق میں فیصلے کریں، میڈیا اور سوشل میڈیا کو مت دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے باہر محفوظ رہیں یہاں قوم کے بیٹے گولیاں کھائیں، کوئی بھی تحریک، جہاد اور انقلاب گھر سے شروع ہوتا ہے۔
ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھاکہ اپنے بچوں کو لندن میں بٹھادیا، قوم کے بچے لو کے تھپیڑے کھائیں، آزادی مارچ کی فرنٹ لائن پر اپنے دونوں بیٹوں کو کھڑا کرو۔
اُنہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریک ہے تو لاو اپنے بچوں کو، ورنہ آزادی کا بھاشن نہیں مانتے،پاکستانی قوم کے بچوں کو ترغیب دے رہےہیں، ڈنڈےکی مار کھاو۔
مریم نواز نے کہا کہ نیب دفتر پر پتھراو ہوا تو چھپ کر نہیں بیٹھی، کارکنوں کو آگے نہیں کیا۔
اُن کا کہنا تھاکہ امریکی ٹی وی پر عمران خان نے سازش کا ذکر نہیں کیا،پی ٹی آئی چیئرمین نے مایوسی کی وجہ بتادی کہ امریکی صدر نے فون نہیں کیا۔
ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ پہلے کہہ رہے تھے، نیوٹرل جانور ہوتاہے، کل کہا نیوٹرل رہیں۔
انہوں نے کہا کہ 12بجے عدالت کھلی، آئین شکنی سے روکا گیا تو گالیوں پر مبنی مہم چلائی،شہباز شریف کے خلاف سو موٹو نوٹس کے بعد پھر تعریفیں شروع کردیں۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ روایت نہ ڈالیں کے اداروں کے خلاف بولنے والوں کے حق میں ہی فیصلے آئیں گے۔
اُن کا کہنا تھاکہعمران خان نے حملہ مجھ پر نہیں، تمام خواتین پر کیا، میں پوچھتی ہوں کیا تم نے کبھی کسی کو بہن اور بیٹی کی نظر سے بھی دیکھا ہے؟مریم نواز تمھیں منہ توڑ جواب دے سکتی ہے۔
ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ شہباز شریف مل کو بھنور سے نکال لیں گے، تم اب الٹے لٹ جاؤم دانت پیسو یا بال نوچو، ملکی فیصلے اب نواز شریف اور شہباز شریف ہی کریں گے۔