• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر منور رانا کی طبیعت تشویش ناک،اسپتال میں داخل

لکھنؤ(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف شاعر منور رانا کی طبیعت تشویش ناک ہو نے پر انھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر اور مشاعروں میں بے انتہا مقبول منور رانا کی طبیعت خراب ہونے پر انھیں اسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔منور رانا کو علاج کے لیے ایس جی پی جی آئی، لکھنؤ میں داخل کرایا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تشویش ناک ہے اور ان کی سرجری کی جانی ہے، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق منور رانا گردے کی تکلیف کے باعث ڈائیلاسز پر ہیں اور ان کا علاج دہلی میں ہورہا تھا۔منگل کو ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جس پر ان کے اہل خانہ نے انھیں لکھنؤ کے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔پی جی آئی کی پبلک ریلیشن آفیسر کسم یادو کے نے کہا کہ منور رانا کو اس سے پہلے دل کا دورہ پڑنے پر بھی یہاں داخل کرایا گیا تھا، انھیں گردے کا مسئلہ ہے اور اس کا اثر متعدد اعضا پر ہو رہا ہے۔

دل لگی سے مزید