پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ’’عمرانی سمندر ‘‘ اسلام آباد میں جھاگ کی طرح بیٹھ گیا۔
حسن مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ لانگ مارچ کو ڈانگ مارچ میں بدلنے والے کو قوم نے مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کے لواحقین کی آہیں ریجیکٹڈ ٹولے کو لے ڈوبیں گی، 6 دن کی گیدڑ بھبھکی دینے والا قوم کے سامنے ایکسپوز ہوگیا ہے۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ کٹھ پتلی ’’20لاکھ ‘‘ کے بعد ’’30 لاکھ‘‘ کی گھسی پٹی فلم کیساتھ آنیکی دھمکی دے رہا ہے، ایسے تو کوئی کلرک بھی مطالبے نہیں کرتا جیسے یہ کر رہا ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ جون میں گرمیوں کی چھٹیاں ہیں، بہتر ہے اپنے بچوں کے پاس لندن چلےجاؤ، تمہیں الیکشن کی تاریخ ملے گی نہ کہیں چھپنےکی جگہ ملی گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت ملک و قوم کے مفاد میں بہترین فیصلے کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دے دی۔