پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار، ہدایتکار و پروڈیسر یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی اہلیہ، معروف میزبان ندا یاسر کی تنخواہ کتنی ہے، اُنہیں اس کا علم نہیں ہے۔
یاسر نواز نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے انٹرویو دیا، اس دوران اُن کا کہنا تھا کہ ’با خدا! خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں مجھے نہیں معلوم کے ندا کی تنخواہ کتنی ہے، مجھے معلوم ہونی بھی نہیں چاہیے اور مجھے تنخواہ سے متعلق ندا سے بات بھی نہیں کرنی چاہیے۔‘
یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ’ اُن کے خیال میں جب بیوی کما رہی ہو اور مرد گھر میں بیٹھ جائے تو مسئلے پیدا ہوتے ہیں اور خاندانی توازن بگڑ جاتا ہے۔‘
یاسر نواز کی جانب سے اس ٹاک شو کے دوران ندا یاسر کے نام گانا بھی کیا گیا۔
یاسر نواز کو کوئی مکمل گانا یاد تو نہیں تھا مگر انہوں نے ٹوٹے پھوٹے لفظوں میں ندا یاسر کو مشہور گانا ’جب کوئی بات بگر جائے‘ گایا۔