• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ، پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمات درج


پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نمائش پر احتجاج کے سلسلے میں رہنماؤں کے خلاف سولجر بازار تھانے میں دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے خلاف درج کیے گئے مقدمات میں رہنما علی زیدی، بلال غفار، خرم شیر زمان، ارسلان تاج، محمد علی جی جی، جمال صدیقی، فردوس شمیم نقوی، محسن علی اور اشرف علی سمیت 100 سے زائد ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔

مقدمہ ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اقداماتِ قتل، پولیس مقابلہ،جلاؤ گھیراؤ اور دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

مقدمات کے متن کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کراچی کے لوگ مختلف مقامات سے نمائش چورنگی پر جمع ہو رہے تھے، دھرنے میں شرکاء کی تعداد تقریباً 700 کے قریب تھی،  بالا نامزد افراد کے اُکسانے پر دہشتگردی پھیلاتے ہوئے روڈ بلاک کیا گیا۔

حکومت کے خلاف نعرے بازی اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پارٹی کارکنان کی جانب سے پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ بھی کی گئی۔

پولیس موبائل اور پولیس وین کو آگ لگانے سمیت دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید