• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بیان

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بیان جاری کیا ہے۔

شرجیل میمن کا بیان میں کہنا ہے کہ پٹرول قیمتوں میں اضافے کے باجود منہگائی پر قابو رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ منہگائی کم کرنے کے اقدامات کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لٹر اضافہ کردیا ہے، جس کا نفاذ آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک لٹر پٹرول 179.86روپے، ڈیزل 174.15 روپے، لائٹ ڈیزل 148.31 روپے جبکہ مٹی کا تیل 155.56 روپےفی لٹر ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید