• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول پمپس پر 12 بجے سے پہلے گاڑیوں کا رش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں پٹرول پمپ پر رش لگ گیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے ہونا ہے، تاہم پرانی قیمتوں پر پٹرول خریدنے کے لیے پمپس پر رش لگ گیا۔

کراچی شہر کے مختلف پمپس پر پٹرول ڈلوانے والوں کا رش لگ گیا، بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول کی فروخت بند کردی گئی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پٹرول پمپس نے پٹرول کی فروخت بند کردی، عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فیصل آباد میں بھی رات 12 بجے سے پہلے پٹرول خریدنے کے لیے پمپس پر رش بڑھ گیا، شہریوں اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹینک فل کروانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کے مطابق ایک لٹر پٹرول 179.86روپے، ڈیزل 174.15 روپے، لائٹ ڈیزل 148.31 روپے جبکہ مٹی کا تیل 155.56 روپےفی لٹر ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید