• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کی توسعی بلڈنگ کا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر ) زکریا یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کی توسعی بلڈنگ کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کردیا گیا،اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت ملک اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے، وائس چانسلر نے 3کروڑ روپے مالیت سے زائد میں تیار کردہ نئے کلاس روم، لائبریری، کمپوٹر لیب آور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا ، ڈاکٹر شوکت ملک نے کہا کہ بلڈنگ میں نیا اضافہ شعبہ نے خود اپنے وسائل سے کیا ہے اور شعبہ کے اساتذہ و ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ رقم الگ سے مختص کی ہے ، وائس چانسلر نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ مزید ترقی کرے گا۔
ملتان سے مزید