• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں،شہری نقدی ،موبائل فونز اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری کی لاکھوں کی نقدی وغیرہ سے محروم ہونے کے بعد الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے مظہر حسین سے ڈاکو موٹر سائیکل موبائل چھین کر فرار تھانہ مخدوم رشید کے علاقے دوست محمد کے مویشی سٹی شجاع آباد کے علاقے کاشف کی نقدی 40 ہزار، موبائل چوری ہوگئے عارف سے ڈاکو وں نے 18ہزار، موبائل چھین لیا راجہ رام کے علاقے عاشق کا پمپ‘ صدر جلالپور کے علاقے الطاف کی موٹر‘ صادق حسین کی سولر پلیٹیں چوری ہوگئیں‘ تھانہ بی زیڈ کے علاقے فہد، گلگشت کے علاقے مزمل کے موبائل چھین لیے تھانہ کوتوالی کے علاقے فلک شیر سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 34لاکھ لوٹ کر فرار ‘ڈی ایچ اے کے علاقے رمضان کا کتا صدر کے علاقے ریاض کا میٹر بجلی قادر پورراں کے علاقے ارسلان کا موبائل عبدالحنان کی نقدی 6لاکھ 50ہزار طلائی زیورات چاندی وغیرہ کینٹ کے علاقے سلیم جلیل آباد کے علاقے ابوبکر کے موبائل چوری ہوگئے تھانہ چہلیک کے علاقے عبدالمقید سے ڈاکو ڈیڑھ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ‘تھانہ مظفر آباد کے علاقے فرخ محمد سے ڈاکو نقدی لوٹ کر لے گئے تھانہ قطب پور کے علاقے آصف کا موبائل چھین لیا عاطف سے ڈاکو موبائل چھین کر فرار تھانہ شاہ شمس کے علاقے اسد ، زاہد حسین اور ممتاز آباد کے علاقے اعجاز حسین کے موبائل فونز چوری ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید