ملتان (سٹاف رپورٹر ) میلاد و عرس مبارک کمیٹی دربار سید عظیم الدین گیلانیؒ و انجمن تاجران و اہلیان علاقہ چوک فاروق اعظم دولت گیٹ کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ میلاد مصطفی ﷺسے خطاب کرتے ہوئے ممتاز علماءنے اس بات پر زور دیا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی آمد کا چرچہ درود و سلام سے کیا جائے ۔ علامہ ارشد نقیبی نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ نسل نو کو زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے کی طرف راغب کریں۔ جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا میلاد منانا اور ختم نبوت پر ایمان کو قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، قدیمی سالانہ جلسہ میلاد مصطفی ﷺ میں درگاہ حضرت موسی پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابو الحسن جمال الدین گیلانی، صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید عمران گیلانی، سیکرٹری جنرل مخدوم سید عامر گیلانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔