• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک کے باہر لٹنے والا ریٹائرڈ ایڈیشنلڈپٹی کمشنر نکلا ، ایف آئی آر درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ پرانی کوتوالی کے علاقے 9 نمبر پر بنک کے باہر لٹنے والا ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نکلا پولیس نے معاملے کی ایف آئی آر درج کرلی تاہم ملزمان ٹریس نہ ہوسکے ہیں .تفصیل کے مطابق ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فلک شیر بنک سے 34 لاکھ لیکر نکلے۔گاڑی کے پاس پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے گھیر لیا ۔ڈاکو نے گن پوائنٹ پر پیسوں کا ٹھیلہ چھینے کی کوشش کی، پیسوں کے تھیلے کے پھٹ جانے پر 13 لاکھ روپے زمین پر گر گئے۔ ڈاکو 21 لاکھ روپے لیکر فرار ہو گئے.مقامی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ۔
ملتان سے مزید