• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام قائد اعظمؒ زندہ باد کانفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر) ممتاز ماہر تعلیم و پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسرور سبطین، سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت داؤد جہانیاں ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، سابق ایم پی اے نفیس احمد انصاری، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ قائد اعظمؒ 20 ویں صدی کے عظیم قائدین میں شامل ہیں، ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن، نظریۂ پاکستان فورم ملتان اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان کے زیر اہتمام بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے 78 ویں یوم وفات کے موقع پر سیمینار ہال گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان میں منعقدہ سالانہ قائد اعظمؒ زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ملتان سے مزید