ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کھیلتا پنجاب کے تحت صوبہ بھر میں یوتھ گیمز کا انعقاد 27ستمبر سے شروع ہوگا،اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں اس ایونٹ کی انتظامی کمیٹی کا ایک اجلاس زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکواٹر ملتان رشد اقبال منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز ملتان ڈسڑکٹ ضلعی افسران سرکاری و نجی سکولوں کالجز اور یونیورسٹیز کے نمائندگان دینی مدارس اور ٹیوٹا کے نمائندوں نے شرکت کی ۔