• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، ایک ہی خاندان کے 9افغان باشندے گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے 9افغان باشندے گرفتار ، تفصیل کے مطابق سکیورٹی اداروں نے دربار پیر ملاح نزد مختار ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار باشندوں مین خائستہ خان اس کی بیوی لال پری بی بی ان کے بچے عائشہ بی بی زیب بی بی نازیہ بی بی آمنہ بی بی آصف خان فرید خان جہانزیب خان اور شاہ زیب خان کو گرفتار کیا، گرفتار افراد کو قطب پور پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے افغان باشندوں سے مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔
ملتان سے مزید