ملتان سٹاف رپورٹر ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو فا ئر نگ کر کے قتل کر نے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد نعیم حسین نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ ممتازآباد نے رواں سال شہری کی درخواست پر مقدمہ 1322/26درج کیا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے اسے روکا اور فائر نگ کردی جس سے مدعی شدید زخمی ہوگیا تو ملزم کے خلاف پولیس نے شہری کو ز خمی کر نے کا مقدمہ درج کیا اب پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانے کے درپے ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔