• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسان استحصال کی وجہ سے الگ صوبوں کا مطالبہ کررہے ہیں‘پاکستان کسان اتحاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ فوڈ سکیورٹی باڈر سکیورٹی سے بھی زیادہ اہم ہے، پاکستان کو بچانے کیلئے زرعی ایمرجنسی کا نفاذ ضروری ہے، کسان استحصال کی وجہ سے نئے صوبوں کا مطالبہ کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ گنا کاشت ہوا لیکن مناسب ریٹ نہ ملنے کے باعث کاشتکار مشکلات کا شکار ہیں،کسان کو اپنی فصل کا ریٹ تک معلوم نہیں ہوتا،حکومت نے پالیسی کا اعلان نہ کیا تو آئندہ گندم کاشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے،کسان رہنماؤں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں حکومت کو احتجاج کی بھی دھمکی دے دی۔
ملتان سے مزید