• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف ٹیم کا جولائی میں پاکستان آمد کا امکان

کراچی(این این آئی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ٹیم کی آن سائٹ دورے کیلئے جولائی کے آخر میں پاکستان آمد کا امکان ہے ،ٹیم کی آمد سے قبل ایف آئی اے نے اے ایم ایل اورسی ایف ٹی بارے ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر پاکستان کا کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے ، پاکستان میں آن سائٹ دورے کیلئے ایف اے ٹی ایف ٹیم کی جولائی کے آخری ہفتے میں آمد متوقع ہے۔ٹیم پاکستان میں دئیے گئے پلان پرعملدرآمد کیلئے قائم سسٹم کا تفصیلی جائزہ لے گی ، سسٹم اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر فنانسنگ برائے ٹیرارزم کی روک تھام پرمشتمل ہے۔

ملک بھر سے سے مزید