• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا، چہرے کی تصویر، آنکھ کی آئرس بھی قانونی بائیو میٹرک شناخت تسلیم

اسلام آباد(طاہر خلیل )عمر میں اضافے یا بعض طبی مسائل کے باعث بہت سے شہریوں کے فنگر پرنٹس وقت کے ساتھ مدھم ہو جاتے ہیں تو انہیں اکثر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،وزیرِ اعظم اور وفاقی وزیرِ داخلہ نے شہریوں کو درپیش اس مسئلے کے فوری اور مؤثر حل کے لئے نادرا کو ضروری ہدایات جاری کیں، ان ہدایات کی روشنی میں نادرا نے اہم اقدامات کئے ،سب سے پہلے، نادرا کی سفارش پر وفاقی حکومت نے قومی شناختی کارڈ کے قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے بائیومیٹرک کی تعریف کو وسیع کر دیا ، اب فنگر پرنٹس کے ساتھ چہرے کی تصویر اور آنکھ کی آئرس کو بھی قانونی طور پر بائیومیٹرک شناخت تسلیم کر لیا گیا،اس قانونی ترمیم کی بنیاد پر نادرا نے اپنی پاک آئی ڈی سمارٹ فون اپلیکیشن میں کانٹیکٹ لیس فنگر پرنٹ اور چہرے کی شناخت کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت متعارف کرا دی ۔

ملک بھر سے سے مزید