اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے 1400سے زائد شہریوں کے ساتھ مجموعی طور پر چھ ارب روپے کے مبینہ فراڈ کے ریفرنس میں نیب کوفرانزک رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔ دوران سماعت جسٹس جمال مندو خیل نے کہاکہ ملزم کے دستخطوں کی جانچ کرنا ہوگی ،نیب مقدمات میں تفتیش جلد مکمل کیوں نہیں کرتا ، پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم نے خود اعترافی بیان دیا ہے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ ڈنڈا ہو تو بڑے بڑے مان جاتے ہیں،عدالت نے ملزم عامر محبوب کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران نیب حکام کو پندرہ دنوں کے اندر اندر ملزم کے دستخطوں کی جانچ کیلئے فرانزک تجزیہ کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔