• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت وبلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ کابینہ تشکیل دینے میں ناکام نئے ناموں پرغورشروع

اسکردو(نثار عباس نامہ نگار) گلگت و بلتستان میں انتظامی بحران کاخدشہ پیداہوگیا ہے ۔نگران وزیر اعلی جنوری کے پہلے ہفتے کے اختتام تک اپنی کابینہ مکمل کرنے میں ناکام ہونے کی صورت میں نیا نگران وزیر اعلی لانے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ جسٹس( ر) یار محمد ناصر ایک ماہ سے زائد عرصے سے بغیر کابینہ کے اکیلے ہی نظام چلا رہے ہیں۔دوسری جانب سیاسی ،قانونی اور سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ جووزیراعلیٰ اپنی کابینہ تشکیل نہیں دے سکے وہ شفاف اور بروقت انتخابات کیسے کراسکیں گے ،اہل اور غیر جانبدار شخصیت کووزیراعلیٰ بنایاجائے ۔تفصیلات کے مطابق گلگت وبلتستان میں نگران وزیر اعلی جنوری کے پہلے ہفتے کے اختتام تک اپنی کابینہ مکمل کرنے میں ناکام ہونے کی صورت میں نیا نگران وزیر اعلی لانے کی تجویز پر غور شروع کردیاگیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید