اسلام آباد (ساجد چوہدری ) سال 2025ء کے دوران ٹیلی کام شعبے کی مجموعی آمدن ایک کھرب روپے سے تجاوز کر گئی، پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ جبکہ براڈبینڈ کنکشنز 15 کروڑ سے اوپر چلے گئے، ملک بھر میں ٹیلی کام کوریج 92 فیصد سے زائد اور براڈبینڈ پینی ٹریشن 60 فیصد سے بڑھ چکا ہے، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد سالانہ اضافہ ہوا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سال 2025ء کی رپورٹ کا اجراء کر دیا ،رپورٹ کے مطابق قومی خزانے میں ٹیلی کام شعبے کی شراکت چار سو دو ارب روپے تک پہنچ گئی، جو سال 2024 میں تین سو چھتیس ارب روپے تھی، جبکہ شعبے میں سرمایہ کاری 9 فیصد اضافے کے ساتھ آٹھ سو اڑتیس ملین ڈالر تک پہنچ گئی، ٹیلی کام انفراسٹرکچر میں توسیع کے نتیجے میں سال 2025 میں ڈیٹا کے استعمال کا حجم ستائیس ہزار سات سو ستائیس پیٹا بائٹس تک پہنچ گیا