• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور، تحصیل گوارگو میں ایک گھر پر حملہ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

پنجگور(نامہ نگار) تحصیل گوارگو کے علاقے کاٹا گری میں نامعلوم افراد نے رات گئے ایک گھر پر حملہ کر دیا ۔ فائرنگ جس کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے پنجگور کے علاقے تحصیل گوارگو کاٹا گری کے مقام پر زاہد نامی شخص کے گھر پر حملہ کردیا حملے میں چھوٹے راکٹوں اور آتشیں اسلحے کا استعمال کیا گیا گھر پر حملے میں تین افراد زاہد ولد محمد حسین حاتم ولد نواب اور سیف اللّہ ولد حیات موقع پر جاں بحق جبکہ قدوس ولد ملنگ نامی شخص زخمی ہو گیا۔ لاشوں اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ پولیس مزید کاروائی اور تفتیش کررہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید