اسلام آباد(اسرار خان)ابتدائی بوائی اور وافر ذخائر، پاکستان میں گندم کی صورتحال مستحکم، اہداف پورے ہونے کی توقع، وفاقی وزیرغذائی تحفظ رانا تنویر حسین کے مطابق ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں، سندھ نے اہداف عبور کر لیے، خیبر پختونخوامیں زیادہ تر کاشت مکمل، بلوچستان میں کم بارش کے باعث تاخیرہوئی۔نیشنل ویٹ اوور سائٹ کمیٹی نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستان ربیع 2025–26 کے لیے گندم کی بوائی کے اہداف حاصل کرنے کی راہ پر ہے اور قومی ضروریات پوری کرنے کے لیے ملک میں گندم کے مناسب ذخائر موجود ہیں۔ اس بیان سے غذائی تحفظ کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات میں کمی آئی ہے۔