کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ کے مفادات کے تحفظ اور حقوق کے حصول کے لئے تمام قوم پرست، جمہوری اور عوامی قوتوں کو ایک مشترکہ ایجنڈے پر متفق ہو کر اتحاد کرنا ہوگا۔