• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کا خاتمہ اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے‘ ن لیگ

کوئٹہ (پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لے گی ، قائد میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ کو اپنا منشور بناکر ملک سے بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہوگی جبکہ عوام کو صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے بند کارخانوں کو فعال بنا کر ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جماعت بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے، کارکن پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے محنت کریں۔
کوئٹہ سے مزید