• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری اور ان کے بھائی کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری اور ان کے بھائی فراز چوہدری کی 10روز کیلئےحفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور ان کے بھائی فراز چوہدری کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سماعت کی۔

عدالت نے فواد چوہدری اور فراز چوہدری کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے فواد چوہدری اور فراز چوہدری کو 10 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں رہنماؤں کی  8 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کی۔

قومی خبریں سے مزید