• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکولین فرنینڈس کو ابوظبی جانے کی اجازت مل گئی

باکس آفس پر بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں کی ہیرؤین جیکولین فرنینڈس کو  بھارتی عدالت نے  آئیفا ایوارڈز تقریب میں شرکت کے لیے ابوظبی جانے کی اجازت دے دی۔

 تاہم اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ دہلی کی عدالت نے ہفتے کو انہیں بعض شرائط کے ساتھ بھارت سے باہر جانے کی اجازت دی ہے۔ 

یاد رہے کہ جیکولین سے منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ تحقیقات کررہی ہے۔

اس کیس میں جیکولین کے خلاف فراڈ میں ملوث سوکیش چندرا شیکھر کے ساتھ 200 کروڑ بھارتی روپے بطور بھتہ لینے کا الزام ہے۔  

وہ اس سے قبل منی لانڈرنگ کے اس کیس میں تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے سوکیش اور دیگر کے خلاف تفتیش کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے  پیش ہوچکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید