بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے فلم لگان کی 25ویں سالگرہ کی تقریب میں عامر خان کی متوقع شادی سے متعلق دلچسپ انداز میں کہا کہ عامر خان میں فلموں کے ساتھ ساتھ خواتین کے انتخاب کا بھی بہترین سلیقہ ہے۔
تقریب کے دوران کاجول نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مسٹر عامر خان کے بارے میں ایک بات تو یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ ان کی پروڈکشن نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا فلموں کے انتخاب میں بے حد عمدہ ذوق ہے، جس کا آغاز لگان سے ہوا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے اور خواتین کے معاملے میں بھی ان کا ذوق بہت اچھا ہے۔
اس موقع پر جوہی چاؤلہ نے بھی مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ میرے پاس عامر خان کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں بولنا شروع کر دوں تو پوری شام انہی کی باتوں میں گزر جائے گی، کیونکہ میں عامر خان کو اس وقت سے جانتی ہوں جب وہ صرف اے کے تھے اور آج وہ کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عامر خان اور گوری سپراٹ 5 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔