• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان مختار اور مدیحہ امام کی مختصر فلم ’ایک تو تم عورتیں‘ کی پزیرائی

کراچی (این این آئی)اپنی غیرمعمولی اداکاری اور خاص طور پرمنتخب کرداراداکرنے کےلئے معروف عثمان مختارنے سی پرائم کی تازہ ترین مختصر فلم ʼایک تو تم عورتیںʼ میں ایک بار پھر اپنے کردار کی عمدگی کے ساتھ ادائیگی کے ذریعے خواتین کو عزم وحوصلے کا زبردست پیغام دیا۔ندیم بیگ کی ہدایتکاری اور مرکزی کردار میں مدیحہ امام کی اس نئی مختصر فلم میں ان تمام خواتین اور ہوم ورکرزکو خراج تحسین پیش کیا گیاہے جن کے بغیر عالمی وباسے مقابلہ ممکن نہ تھا ۔ اس کے علاوہ روزمرہ زندگی میں بھی ان کی اہمیت کو اجاگرکیا گیاہے۔ہم سب یہ جانتے ہیں کہ وبا کتنی خطرنا ک تھی اور اس مدت کے دوران میں ہمارے معاشرے کی خواتین نے پرعزم ماؤں، بیٹیوں، بہنوں اور ساتھی کارکنوں کے طور پرصورتحال کو سنبھالااور دنیا بھر میں اس وبا کا مقابلہ کیا۔عثمان مختار نے اس فلم کے بارے میں کہاکہ یہ پروجیکٹ میرے دل کی آواز ہے ۔ میں نے ہمیشہ محسوس کیا ہے کہ ہمارے معاشرے میں عموماََ عورتوں کو عزت نہیں دی جاتی بلکہ الٹا ان کی مسلسل تحقیر کی کوشش کی جاتی ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے ایک ایسے پروجیکٹ پر کام کرنے کا موقع ملاجس میں ایسے موضوع کو سامنے لایاگیا ہے اور ایسے بیانیے پر روشنی ڈالی گئی ہے جس کو اکثرنظر اندا ز کیا جاتا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ وبا ہمارے لئے کتنا بڑا چیلنج تھی اور ایسے مشکل وقت میں ہم نے اپنی زندگیوں میں خواتین کی اہمیت کو پہچاناجنہوںہمارے مکانوں کو گھر بنایا اور ان کو اس طرح سراہا جس کی وہ مستحق ہیں۔

دل لگی سے مزید