گجرات (نمائندہ جنگ) کھاریاں کے پلازہ میں سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر مالک اور مینجر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے نصیرہ میں سیکیورٹی حالات کے پیش نظر پیراڈائزپلازہ پر گن مین نہ رکھنے اور سیکورٹی کیمرے نہ لگوانے پر پلازہ کے مالک ظفر اللہ اور منیجر عاطف حمید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔