ایران کی مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیاروں کی خفیہ بیس کی رونمائی کی ہے، زیر زمین بیس میں 100 سے زائد ڈرونز موجود ہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے ملکی ڈرون پاور کے حامل خفیہ مرکز کا معائنہ کیا، سائٹ کو اسٹریٹجک ڈرونز کے لیے ایک محفوظ آپریشنل بیس قرار دیا۔
ایرانی افواج نے زیر زمین بیس سے متعلق معلومات فراہم کیں لیکن ڈرونز بیس کا مقام خفیہ رکھا ہے۔
زاگرس میں موجود زیر زمین ایئربیس پر ابابیل 5 سمیت سو سے زائد ڈرون موجود ہیں۔
فوجی کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کی مسلح افواج کے ڈرون خطے کے سب سے طاقتور ہیں۔