• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا میں آئندہ سیزن میں چھ ٹیمیں سیریز کھیلیں گی، کرکٹ آسٹریلیا نے جس کی تفصیلات جاری کر دیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق زمبابوے کی ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز 28، 31 اگست اور 3 ستمبر کو کھیلے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 6، 8 اور 11 ستمبر کو 3 ون ڈے میچز کیرنز میں کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 5 اور 7 اکتوبر کو گولڈ کوسٹ میں کھیلے گی اور انگلینڈ کی ٹیم 9، 12 اور 14 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک ہو گا جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم 3 ون ڈے میچز 17، 19 اور 22 نومبر کو کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 4 اور 12 دسمبر سے آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی جبکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز ہو گی، ٹیسٹ میچز 17 دسمبر 26 دسمبر اور 4 جنوری سے شروع ہوں گے، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز جنوری میں کھیلی جائے گی۔

جون جولائی میں آسٹریلیا کا دورہ سری لنکا شیڈولڈ ہے، سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلے جائیں گے، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ 7 جون سے 12 جولائی تک سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ستمبر میں بھارت کا دورہ بھی کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید